google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کیا سہل سمجھے ہو کہیں دھبا چھٹا نہ ہو غزل || Urdu Shayari

کیا سہل سمجھے ہو کہیں دھبا چھٹا نہ ہو غزل || Urdu Shayari

Admin
0

 


کیا سہل سمجھے ہو کہیں دھبا چھٹا نہ ہو 

ظالم یہ میرا خون ہے رنگ حنا نہ ہو 


یا رب مجھے ہے داغ تمنا بہت عزیز 

پہلو سے دل جدا ہو مگر یہ جدا نہ ہو 


راہیں نکالتا ہے یہی سوز و ساز کی 

پہلو میں دل نہ ہو تو کوئی حوصلہ نہ ہو 


تم اور وفا کرو یہ نہ مانوں گا میں کبھی 

اس کو فریب دو جو تمہیں جانتا نہ ہو 


کیا کیا شررؔ ذلیل ہوئے آبرو گئی 

ایسا بھی عاشقی کا کسی کو مزا نہ ہو 

عبدالحلیم شرر 

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !