google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہمیں تو پہلی محبت کتاب سے ہوئی تھی غزل || Urdu Best Poetry

ہمیں تو پہلی محبت کتاب سے ہوئی تھی غزل || Urdu Best Poetry

Admin
0

 


نہ ماہرو نہ کسی ماہتاب سے ہوئی تھی 

ہمیں تو پہلی محبت کتاب سے ہوئی تھی 


فریب کل ہے زمیں اور نمونہ اضداد 

کہ ابتدا ہی گناہ و ثواب سے ہوئی تھی 


بس ایک شب کی کہانی نہیں کہ بھول سکیں 

ہر ایک شب ہی مماثل عتاب سے ہوئی تھی 


وجود چشم تھا ٹھہرے سمندروں کی مثال 

نمود حالت دل اک حباب سے ہوئی تھی 


جزائے عشق حقیقی رہی طلب اپنی 

خطائے عشق مجازی جناب سے ہوئی تھی 


اسی سے تیرہ شبی میں ہے منظروں کا وجود 

وہ روشنی جو مشیت کے باب سے ہوئی تھی 


وہی تو جہد مسلسل کی ابتدا تھی علیؔ 

جب آشنائی قدم کی رکاب سے ہوئی تھی 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !