میرا الزام پوچھ سکتا ہوں
کیا سر عام پوچھ سکتا ہوں
دھوپ کے جسم پر کوئی سایہ
میں ترا کام پوچھ سکتا ہوں
بے زبانی میں ہو زباں رکھتے
اور اقدام پوچھ سکتا ہوں
آپ سے دوستی کی خواہش ہے
آپ کا نام پوچھ سکتا ہوں
حاکم وقت کیا فراغت میں
اپنا انجام پوچھ سکتا ہوں
میری تعظیم گر ضروری ہے
رائے دشنام پوچھ سکتا ہوں
تو نے عابدؔ سے دوستی کر لی
دین اسلام پوچھ سکتا ہوں
عابد معروف مغل