google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 Iصاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں غزل || Utdu Best Poetry

Iصاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں غزل || Utdu Best Poetry

Admin
0

 


Iصاف ظاہر ہے نگاہوں سے کہ ہم مرتے ہیں 

منہ سے کہتے ہوئے یہ بات مگر ڈرتے ہیں 


ایک تصویر محبت ہے جوانی گویا 

جس میں رنگوں کے عوض خون جگر بھرتے ہیں 


عشرت رفتہ نے جا کر نہ کیا یاد ہمیں 

عشرت رفتہ کو ہم یاد کیا کرتے ہیں 


آسماں سے کبھی دیکھی نہ گئی اپنی خوشی 

اب یہ حالت ہے کہ ہم ہنستے ہوئے ڈرتے ہیں 


شعر کہتے ہو بہت خوب تم اخترؔ لیکن 

اچھے شاعر یہ سنا ہے کہ جواں مرتے ہیں 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !