google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راز الفت چھپا کے دیکھ لیا غزل || فیض احمد فیض

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا غزل || فیض احمد فیض

Admin
0




 

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا

دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا


اور کیا دیکھنے کو باقی ہے

آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا


وہ مرےہوکے بھی مرے نہ ہوۓ

ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا


آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے

سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا


فیض تکمیل غم بھی ہو نہ سکی

عشق کوآزما کے دیکھ لیا

فیض احمد فیض ✍️ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !