google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یہ پھول جو مٹی کے ہیولوں سے اٹا ہے||Best Urdu Poetry

یہ پھول جو مٹی کے ہیولوں سے اٹا ہے||Best Urdu Poetry

Admin
0


 

یہ پھول جو مٹی کے ہیولوں سے اٹا ہے 
ماضی کا کوئی خواب ہے مانوس صدا ہے 

سوکھا ہوا پتا ہوں کہ بے ڈال پڑا ہوں 
کیا جانئے کس کے لیے یہ جوگ لیا ہے 

اے خار چمن زار منجم تو نہیں تو 
فردا کا ہر اک راز ترے لب سے سنا ہے 

پوچھو یہ ستاروں سے کہ توضیح کریں وہ 
کیوں لاش پہ یوں چاند کی ماتم سا بپا ہے 

دکھتے ہوئے دل سے کئی شہکار نکالے 
اس دور کو ہم نے ہی ضیا‌ پاش کیا ہے 

جم بھی وہی دارا بھی سکندر بھی وہی ہے 
جی کر بھی ترا اور جو مر کر بھی ترا ہے 

تو مجھ سے گریزاں ہے تو میں تجھ پہ ہوں قرباں 
عشوہ ہے جو وہ تیرا تو یہ میری ادا ہے 

فن کار نے سمجھا نہ مغنی ہی نے سمجھا 
جو سر نہاں ایک قلندر نے کہا ہے 

میں پھر بھی عظیمؔ اس کی اداؤں پہ مٹا ہوں 
جو مرگ کا عنواں مری ہستی کی بقا ہے 

عظیم قریشی 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !